ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / عالمی خبریں / چدمبرم نے تمل ناڈو کو عبوری ریلیف جاری نہ کرنے پر مرکز کی تنقید کی

چدمبرم نے تمل ناڈو کو عبوری ریلیف جاری نہ کرنے پر مرکز کی تنقید کی

Wed, 28 Dec 2016 21:27:27  SO Admin   S.O. News Service

کراکڈی، 28دسمبر(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)کانگریس کے سینئر لیڈر پی چدمبرم نے آج الزام لگایا کہ طوفان وردا کے بعد عبوری ریلیف جاری نہیں کرکے مرکز نے تمل ناڈو کے ساتھ فریب کیا ہے۔چدمبرم نے یہاں نامہ نگاروں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ایسے وقت میں مرکزی حکومت کی طرف سے شروع میں 500.1000کروڑ روپے کی عبوری ریلیف کا اعلان کیا جاتا ہے اور یہ اندازہ ٹیم کی رپورٹ پر آخری فیصلہ سے پہلے ہی کیا جاتا ہے۔سابق مرکزی وزیر چدمبرم نے کہا کہ تاہم مرکز نے عبوری ریلیف کے طور پر اب تک ایک روپے کا بھی اعلان نہیں کیا ہے،میں مرکز پر تمل ناڈو کے ساتھ فریب دینے کا الزام لگاتا ہوں۔انہوں نے مرکزی ٹیم کے دورے میں تاخیر پر بھی سوال کیا،مرکزی ٹیم نے اپنا اندازہ آج شروع کیا ہے۔مرکز کی طرف سے کیش لیس معیشت پر زور دئے جانے کے بارے میں پوچھنے پر چدمبرم نے کہا کہ جرمنی جیسے جدید اور ترقی یافتہ ملک 80فیصدکیش لیس لین دین پر انحصار کرتے ہیں اورہندوستان میں کیش لیس لین دین قابل قبول نہیں ہے۔سابق وزیر خزانہ نے کہا کہ نوٹ بندی کی وجہ قیمتوں میں بھاری کمی آئی ہے اور اس سے کاروباریوں کو لاکھوں کروڑ روپے کا نقصان ہوا ہے۔انہوں نے کہا کہ مختلف مقامات پر نئے نوٹوں کی ضبطی حکومت کی نااہلی اور انتظامیہ میں غلطی کی عکاسی کرتی ہے۔
 


Share: